آلا[3]
قسم کلام: اسم نکرہ
معنی
١ - درخت کے تنے کے گرد کا گڑھا جو پانی دینے کے لیے بناتے ہیں، تھالا۔ تھانولا۔ وہ کھودے ان کے آلے اپنے ہات کرے خدمت انو کی خوب دن رات ( ١٧٩١ء، مجموعہ ہشت بہشت، ١١٧:٧ )
اشتقاق
سنسکرت میں اصل لفظ 'آوال' ہے، اس سے ماخوذ اردو زبان میں 'آلا' مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٧٩١ء میں "مجموعہ ہشت بہشت" میں مستعمل ملتا ہے۔
اصل لفظ: آوال
جنس: مذکر